03 مارچ ، 2012
کوئٹہ…سیکریٹری محکمہ معدنیات اور معدنی ترقی بلوچستان نے ٹی تھیان کاپر کمپنی پاکستان کی ریکو دک منصوبے کی مائننگ لیز کے حصول کے حوالے سے دائر کردہ اپیل خارج کردی۔سیکریٹری معدنیات و معدنی ترقی نے آج 29فروری 2012 کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ٹی تھیان کاپر کمپنی پاکستان کی ریکو دک منصوبے کی مائننگ لیز کے حصول کے حوالے سے ڈی جی معدنیات کی جانب سے درخواست خارج کئے جانے کے خلاف اپیل کی دو روزہ سماعت کی، فریقین کی بحث سننے کے بعد سیکریٹری معدنیات نے ٹی سی سی پاکستان کی اپیل کو خارج کرتے ہوئے اس کے استحقاق کو تسلیم نہیں کیا، صوبائی سکرٹری نے اپنے فیصلے میں کہا کہ محکمہ معدنیات کے رکارڈ میں منصوبے کے ایکسپلوریشن کا لائسنس آسٹریلیا کی کمپنی ٹی تھیان کو دینے جانے کا اندراج ہے جبکہ مائننگ لیز ٹی تھیان کاپر کمپنی پاکستان طلب کررہا ہے جو کہ قانون اور قاعدے کے برعکس ہے نہ صرف یہ بلکہ معدنیات کے قوانین کی روشنی میں متعلقہ کمپنی اپنی زمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے اس لئے محکمہ معدنیات کے ڈائریکٹر جنرل اور مائنز کمیٹی کا حکم محررہ 15نومبر قانون کے مطابق درست ہیجسے برقرار رکھتے ہوئے ٹی سی سی پاکستان کی اپیل کو مسترد کیا جاتا ہیٹی سی سی پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکیل خالد انور اور لادی شکیل جبکہ ڈی جی معدنیات کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی اور نادر علی چھلگری پیش ہوئے۔