کھیل
25 مارچ ، 2013

میامی اوپن ٹینس ڈبل ایونٹ میں اعصا م الحق کی جوڑی کا سفر جاری

میامی اوپن ٹینس ڈبل ایونٹ میں اعصا م الحق کی جوڑی کا سفر جاری

میامی…ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ میامی اوپن ٹینس کے چوتھے راونڈ میں پہنچ گئے ہیں، ڈبلز مقابلوں میں پاکستان کے اعصا م الحق کی پیش قدمی جاری ہے۔ میامی میں جاری ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ کا مقابلہ بھارت کے سومدیو دیورمن سے تھا، ٹاپ سیڈ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے چھ دو اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی، جاپان کے کی نشی کوری اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر بھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ دوسری جانب پاکستان کے اعصام الحق اور انکے ڈچ پارٹنر یان یولین روزے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، دوسرے راؤنڈ میں پاک ڈچ جوڑی نے فلپائن کے ٹرینٹ ہوئی اور برطانیہ کے ڈومینیک انگلٹ کو چار چھ، چھ تین اور چودہ بارہ سے شکست دی۔

مزید خبریں :