کاروبار
26 مارچ ، 2013

سندھ میں گندم ذخیرہ کرنے کی پالیسی کا اعلان نہیں ہوا،کسان پریشان

سندھ میں گندم ذخیرہ کرنے کی پالیسی کا اعلان نہیں ہوا،کسان پریشان

کراچی…سندھ میں گندم کی نئی فصل تو مارکیٹ میں آگئی ہے، لیکن حکومت کی طرف سے گندم ذخیرہ کرنے کی پالیسی نہ آنے کے باعث سندھ کے کسانوں کو باردانہ نہ ملنے کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے صدر ڈاکٹر ندیم قمر نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ کے ٹنڈوالہ یاراور میرپورخاص اضلاع میں گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی ہے، لیکن کسانوں کو اصل پریشانی باردانے کے حصول کے لیے پیش آرہی ہے، ڈاکٹر ندیم قمر کے مطابق حکومت نے اب تک پروکیورمینٹ پالیسی کا اعلان نہیں کیا جس کے باعث سندھ میں حکومت کے گندم خریداری کے مراکز کا پتہ نہیں کہ کسان کہاں اپنی گندم فروخت کریں اور باردانہ حاصل کریں۔ ڈاکٹر ندیم قمر نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام پاسکو اور سندھ حکومت کے محکمہ خوراک سے متعلق کہا کہ سرکاری حکام کو چاہیے کہ وہ جلد سے جلد پروکیورمینٹ پالیسی کا اعلان کرے تاکہ سندھ میں کسانوں کو باردانے سے متعلق پریشانی سے بچا جاسکے۔ رواں سال سندھ میں 38لاکھ ٹن گندم کی پیدوار متوقع ہے۔

مزید خبریں :