کاروبار
26 مارچ ، 2013

ٹیکس نہ دینے اور دھوکہ دہی پر 810 کمپنیاں بلیک لسٹ

ٹیکس نہ دینے اور دھوکہ دہی پر 810 کمپنیاں بلیک لسٹ

اسلام آباد…ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے اور دھوکہ دہی کے سلسلے میں ایف بی آر نے ملک میں گذشتہ برس 810 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا۔فیڈرل بورڈ روینیو کراچی ریجنل آفس ٹو کے سینئر حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ بلیک لسٹ کی گئیں 810 میں سے بہت سی کمپنیاں صرف ریفنڈ کے حصول کیلئے فرضی نام پر قائم تھیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق بلیک لسٹ قرار دی جانے والی کمپنیاں ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کرا رہی تھیں جنھیں خطوط بھیج کر صفائی کا موقع بھی دیا گیا۔ کمپنیوں کی طرف سے جواب نہ آنے پر انھیں بلک لسٹ کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کسی بھی کمپنی کے خلاف عوامی شکایت پر ایف بی آر معاملے کی مکمل چھان بین کرے گا۔

مزید خبریں :