27 مارچ ، 2013
روم…دواطالوی فوجیوں کو بھارت واپس بھیجنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اٹلی کے وزیرخارجہ گولیو ترزی نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔پارلیمان میں استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے گولیو ترزی نے کہا کہ اس فیصلے پراْن کے مشورے کو اہمیت نہیں دی گئی، اس لیے اْنھیں بطور وزیرخارجہ فرائض انجام نہیں دینا چاہئیں۔اطالوی حکومت نے11مارچ کو اطالوی فوجیوں کو بھارت نہ بھیجنے کافیصلہ کیا تھا، تاہم بھارتی سپریم کورٹ کے اطالوی سفیر کو بھارت میں روکنے کے احکامات پرفوجیوں کو بھارت بھیجا گیا، اطالوی فوجیوں نے گزشتہ برس بھارت کے ساحلی علاقے میں 2 ماہی گیروں کو ہلاک کر دیا تھا۔