کھیل
27 مارچ ، 2013

میامی اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک جوکووچ شکست کھا گئے

میامی اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک جوکووچ شکست کھا گئے

میامی…عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کا سفر میامی اوپن ٹینس میں ختم ہوگیا۔ پاکستانی اسٹار اعصام الحق آج ڈبلز ایونٹ کا کوارٹر فائنل کھیلیں گے ۔میامی میں جاری ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ کا مقابلہ تھا جرمنی کے ٹامی ہاس سے۔ہاس نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ کو چھ دو، اور چھ چار سے شکست دی۔فرانس کے جو ولفریڈ سونگا مارین سلچ سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔جبکہ برطانیہ کے اینڈی مرے اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر کامیابی کے بعد چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور انکے ڈچ پارٹنر یان یولین روزے آج ڈبلر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں نظر آئیں گے۔ انکا مقابلہ نکولس الماگرو اور اولیور ماراخ پر مشتمل جوڑی سے ہوگا۔

مزید خبریں :