پاکستان
04 مارچ ، 2012

ْبلوچستان : مچھ سے تین سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد

کوئٹہ … بلوچستان میں ضلع بولان کے علاقے مچھ سے تین سیکیورٹی اہل کاروں کی لاشیں ملی ہیں ،لیویزذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں مچھ میں مقامی ہوٹل کے قریب جھاڑیوں سے ملیں، جنہیں سول اسپتال پہنچایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تینوں لاشیں سیکیورٹی اہل کاروں یوسف ، توصیف اور راشد علی کی ہیں، جنہیں گزشتہ ماہ مارگٹ کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد مقامی انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہیں

مزید خبریں :