28 مارچ ، 2013
ینگون…میانمار میں جاری فسادات شدت اختیار کر گئے ہیں۔جس کے بعد مزید دو شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔Nattalin اور Zigon میں مشتعل افراد نے مکانوں کو لوٹا اور دو مساجد کو شہید کردیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔صورتحال کشیدہ ہونے پر ان علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد کرفیو والے شہروں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔میانمار میں جاری فسادات میں اب تک چالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔