28 مارچ ، 2013
پشاور…خیبرپختونخوا کے نگران کابینہ کا پہلا اجلاس جاری ہے۔ خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ر طارق پرویز کابینہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جبکہ صوبائی وزراء فیاض طورو، مسرت قدیم، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا غلام دستگیر، آئی جی پی خیبرپختونخوا اکبرخان ہوتی سمیت دیگر اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا طارق پرویز نے کہا کہ ہم نے پل کا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا تقاضہ ہے کہ ملک میں آزادانہ ماحول میں شفاف اور منصفانہ انتخابات ہوں۔