28 مارچ ، 2013
اسکندریہ…مصر کی نیوی نے اسکندریہ کے قریب زیر سمندرانٹر نیٹ کیبل کاٹنے کی کوشش کر نے والے3افراد کی حراست میں لے لیا ہے۔تینوں افراد کو بحیرہ روم میں مصری شہر اسکندریہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا ۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے مصری نیوی کے کرنل احمد محمد علی کی سرکاری فیس بک پر لکھے گئے پیغام کے حوالے سے بتایا ہے کہ تینوں افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مصر کوانٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی سب سے بڑی کیبل کو کاٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کرنل احمد محمد علی کے پیغام کے مطابق اسکندریہ کے قریب مچھلی پکڑنے والی اسپیڈ بوٹ کو بھی قبضے میں لیا ہے۔دوسری جانب مصری ٹیلی کام ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی ایک ہفتے سے انٹر نیٹ سروس میں کمی کا سامنا ہے جس کا سبب بھی کیبل کا متاثر ہونا تھا جو ایک پانی کے جہازshipسے کٹ چکی ہے۔واضح رہے کہ مصر کے قریب دنیا کے کئی ممالک کو انٹرنیٹ سروس دینے والی sea-me-we سی می وی کیبلکٹ جانے باعث پاکستان میں بھی انٹرنیٹ کی رفتار میں 60 فیصد تک کمی واقع ہو ئی تھی اور پاکستان کوفی الحال سنگاپور سے سی می وی تھری سے انٹرنیٹ سروس فراہم جارہی ہے تاہم زیادہ دباؤ کے باعث سروس متاثر ہے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔