04 مارچ ، 2012
کراچی … کراچی میںآ ج تحریک صوبہ ہزارہ کا جلسہ ہوگا ، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جس کا آغاز سہہ پہر تین بجے ہوگا۔ جلسے کے لئے اسٹیج تیار ہوگیا ہے اور شرکاء کے لئے کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ تحریک صوبہ ہزارہ کے کارکنوں میں بھرپور جوش و جذبہ پایا جاتا ہے جس کا اظہار انہوں جلسہ گاہ میں روایتی رقص کرکے کیا۔ جلسے سے تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین بابا حیدر زمان اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عوام سے تحریک صوبہ ہزارہ کے جلسے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک ہزارہ صوبہ کے زیراہتمام باغ جناح میں ہونے والے جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔