کاروبار
30 مارچ ، 2013

اوگرا نے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی

اوگرا نے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی

اسلام آباد…اوگرا نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے۔پٹرول ایک روپے 80پیسے اور ڈیزل ایک روپے45 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے قیمتوں میں تجویز کردہ کمی سے پٹرول101 روپے 27 پیسے جبکہ ڈیزل 107 روپے 76 پیسے فی لٹر کی سطح پر آجائے گا۔اس کے علاوہ مٹی کا تیل 4روپے69پیسے کم ہونے سے 95 روپے 21 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 4روپے 93 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 89 روپے 95 پیسے فی لیٹر متوقع ہے۔اگر وزارت خزانہ نے پٹرولیم لیوی میں ردو بدل نہ کیا تو قیمتوں میں کمی صارفین تک منتقل ہو جائے گی۔

مزید خبریں :