پاکستان
30 مارچ ، 2013

اپنے ضمیر کو بیچنے والے سے بڑا کوئی غریب نہیں ہوتا، عمران خان

اپنے ضمیر کو بیچنے والے سے بڑا کوئی غریب نہیں ہوتا، عمران خان

اسلام آباد … پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے ضمیر کو بیچنے والے سے بڑا کوئی غریب نہیں ہوتا، 5، 5 باریاں لے کر بھی لوگوں کا پیٹ نہیں بھرا، آنے والے دنوں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا میچ ہونے والا ہے، انتخابات میں زبردست مقابلہ ہونے والا ہے، مقابلہ کرنا جانتا ہوں۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے امیر انسان وہ ہوتا ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، اپنے ضمیر کو بیچنے والے سے بڑا کوئی غریب نہیں ہوتا، انتخابات میں زبردست مقابلہ ہونے والا ہے، مقابلہ کرنا جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا میچ ہونے والا ہے، لوگ اقتدار میں آنے کیلئے پیسا خرچ کرتے ہیں، آکر پیسا بناتے ہیں، 5، 5 باریاں لیکر بھی پیٹ نہیں بھرا، ہمیں پیسے کا مقابلہ نظریئے سے کرنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میری جدوجہد کو 17 سال ہوگئے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں نیوٹرل امپائر لانے والا میں ہوں، اگلے ہفتے اپنی پارٹی کے منشور کا اعلان کریں گے، 5 سال میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔ سربراہ پی ٹی آئی کا کہا ہے کہ رضا کار گھر گھر جا کر اپنا پیغام پہنچائیں گے، ایک پولنگ اسٹیشن پر 10 نوجوان کھڑے کریں گے، دیکھیں گے کیسے دھاندلی ہوتی ہے، 23 مار چ کو لاہور میں بڑا جلسہ ہوا، کل سوات میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

مزید خبریں :