30 مارچ ، 2013
کراچی … اوگرا کی جانب سے رکاوٹ کے باعث پیٹرول پمپس مالکان اور مارکیٹنگ کمپنیز کے منافع میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ یہ بات پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ای سی سی کی جانب سے منظوری کے باوجود اوگرا کی جانب سے رکاوٹ ناقابل یقین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے منافع بھی بڑھانے کی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ کورٹ میں لے جانے پر غور کر رہے ہیں ۔