30 مارچ ، 2013
لاہور … مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں عمران خان کو شکست دے کر ان کی ضمانت ضبط کروا دیں گے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اچھا ہوا عمران خان ان کے مدمقابل ہیں، انہیں بھاگنے نہیں دوں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید پٹے ہوئے گھوڑے ہیں اور وہ ن لیگ کے پاوٴں پکڑ کر پارلیمنٹ میں آنا چاہتے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے قیادت کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا۔