30 مارچ ، 2013
اسلام آباد … فیصل آباد میں سی ایس ایس کے کچھ امیدواروں کی جانب سے ڈاک خانے جا کر اپنی امتحانی کاپیوں میں جواب ٹھیک کرنے کے واقعے کا فیڈرل پبلک کمیشن نے نوٹس لے لیا، ریفرنس ایف آئی اے کو بھیج دیا گیا۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے چند امیدواروں کی جانب سے سی ایس ایس کی امتحانی کاپیوں میں پوسٹ آفس کی مدد سے تبدیلی کے واقعے کا فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے نوٹس لے لیا اور معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف پی ایس سی کے سیکریٹری بلال انور نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پوسٹل سروس کی تاخیر سے روانگی سے متعلق تحقیقات کی جائیگی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملے میں ملوث پوسٹل سروسزکے 2 ملازمین کی نشاندہی ہوگئی ہے جن میں سے ایک ملازم کو معطل کردیاگیاجبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔