30 مارچ ، 2013
کراچی … پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ نگراں حکومتوں کے نام پر چاروں صوبوں میں بندر بانٹ ہورہی ہے، حکمرانوں کو آئندہ انتخابات میں حساب دینا ہوگا، کراچی میں جاری قتل وغارتگری کی ذمہ دار حکومت اور اس کے اتحادی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ رینٹل پاور سے لے کر ریلوے تک اسٹیل میل سے کراچی پی آئی ائے تک،لیپ ٹاپ سے لے کر جنگلہ بس سروس تک سب بیرون ملک دولت کے انبار کی حفاظت اور اقتدار سے چمٹے رہنے کی کوششیں ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماوٴں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو آئندہ انتخابات میں حساب دینا ہوگا۔