پاکستان
31 مارچ ، 2013

مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو فوری کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

 مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو فوری کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

لاہور…پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی کے تمام امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں پارٹی ٹکٹ کی حتمی فہرست سکروٹنی کے بعد سات اپریل کو جاری کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلامیے کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے پارٹی امیدواروں آج فور ی طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں۔ ن لیگ نے یہاں تک کہ دیا کہ ملک بھر حتیٰ کے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی سے بیک وقت الیکشن لڑنے کے خواہشمندو دیگر امیدار اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں۔ادھر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پارٹی ٹکٹ کے لیے یکم اور دو اپریل کو پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہو گا جس میں پارٹی ٹکٹس کا فیصلہ کر لیا جائے گا تاہم تحریک انصاف پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست 7اپریل کو سکروٹنی مکمل ہونے پر جاری کرے گی۔

مزید خبریں :