کھیل
01 اپریل ، 2013

اعصام الحق اے ٹی پی رینکنگ میں ٹاپ ایشین کھلاڑی بن گئے

 اعصام الحق اے ٹی پی رینکنگ میں ٹاپ ایشین کھلاڑی بن گئے

کراچی…پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ میامی اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیتنے کے بعد انہوں نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی ہے ۔ میامی اوپن جیتنے کے بعد اعصام الحق اور انکے ڈچ پارٹنر کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔انفرادی ڈبلز رینکنگ میں روزے اور اعصام 5 ، 5 درجے ترقی کے بعد 8ویں اور نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ اعصام اور روزے کی جوڑی ڈبلز رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے ، اعصام اے ٹی پی رینکنگ میں اس وقت ٹاپ ایشین کھلاڑی ہیں۔

مزید خبریں :