01 اپریل ، 2013
کراچی…پاکستان کے مارشل آرٹس گرینڈ ماسٹر اشرف کے گرودوں نے کام کرنا چھوڑدیا ہے، انہیں مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کردیا ہے۔پاکستان کے ممتاز مارشل آرٹ گرینڈ ماسٹراشرف طائی شوگر کے مریض ہیں ،گذشتہ رات ان کا بلڈ پریشر لو ہوا جس کا اثر ان کے گردے پڑا،انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ،جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے گردے شدید متاثر ہوئے ہیں امکان ہے کہ انہیں dialysis پر ڈالا جائے، اشرف طائی اس وقت مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں۔