پاکستان
04 مارچ ، 2012

گلگت میں دفعہ144نافذ،لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

گلگت میں دفعہ144نافذ،لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

گلگت …بسین بالا کے مقام پر ہوائی فائرنگ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جس کے بعدسرکاری گاڑیوں سے لاوڈ اسپیکر سے دفعہ 144 کے نفاذکااعلان کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابقسانحہ کوہستان میں جاں بحق شخص کی تعزیت کے لئے گلگت شہر سینواحی علاقے شروٹ جانے والی ریلی کے قریب بسین بالاکے مقام پرنامعلوم افرادکی ہوائی فائرنگ کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ریلی کو سیکیورٹی فوسز کی حفاظت میں شروٹ پہنچادیاگیا۔سانحہ کوہستان میں جاں بحق شخص کی تعزیت کے لئے مرکزی انجمن امامیہ گلگت کی ایک ریلی آغاراحت حسین کی قیادت میں روانہ ہوئی جب یہ ریلی بسین کے علاقے سے گذررہی تھی تواچانک نامعلوم افرادکی جانب سے بسین بالاکے مقام پرہوائی فائرنگ کی گئی اس صورتحال کے باعث ریلی کچھ دیر کے لئے رکی رہی۔اس دوران سیکیورٹی فورسزکے دستوں کوبسین طلب کرلیااوریوں فوجی دستوں نے اپنی نگرانی میں ریلی کوشروٹ پہنچایا۔واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔اور سیکیورٹی فورسز کو تعینات کردیاگیا۔ ریلی کے بعد بھی نامعلوم افرادکی جانب سے فائرنگ جاری رہی جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان اسکاوٴٹس کا ایک جوان زخمی ہوگیاواقعے کے بعد گلگت شہر ایک بار پھر سخت کشیدگی کی لپیٹ میں آگیا اورشہر بند ہوگیا۔جس کے بعد علاقے میں سرکاری گاڑیوں سے لاوڈ اسپیکر سے دفعہ 144 کے نفاذکااعلان کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :