04 مارچ ، 2012
نیویارک …سپر ہیروز کے کردار اب صرف ہالی ووڈ فلموں تک ہی محدود نہیں رہے بلکہ لوگ حقیقی زندگی میں بھی ان کرداروں سے متاثرنظر آرہے ہیں۔ایسی ہی ایک مثال31سالہNicole Abramoviciنامی نوجوان لڑکی کی شکل میں نیویارک میں بھی موجود ہے۔اپنے دل میں شہر کے بے گھر اور لاوارث افراد کی مشکلات اور تکلیفوں کا درد لیے نکول دن میں تو عام نوکری کرتی ہے لیکن رات میں وہ کیٹ وومین کا لبادہ اوڑھ لیتی ہے۔کیٹ وومین کا کالا کاسٹیوم اور سیاہ و لال ماسک پہنے ناصرف نکول نیویارک کے علاقے بروکلین میں گشت کرتی ہوئی بے گھر افراد کی حفاظت بلکہ انکی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔