کھیل
04 اپریل ، 2013

آئی سی سی نے پلے انگ کنڈیشنز تبدیل کردیں، اطلاق 30 اپریل سے ہوگا

آئی سی سی نے پلے انگ کنڈیشنز تبدیل کردیں، اطلاق 30 اپریل سے ہوگا

دبئی … انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے پلے انگ کنڈیشنز میں تبدیلی کردی ہے، اب اگر بولر گیند کراتے وقت نان اسٹرائیکنگ اینڈ کی وکٹ گراتا ہے تو امپائرز اس کو نو بال قرار دیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کے مطابق نئی کنڈیشنز کا اطلاق 30 اپریل سے ہوگا، موجودہ کنڈیشنز میں اگر بولر گیند کراتے وقت نان اسٹرائیکنگ اینڈ کی وکٹ گرانے کی کوشش کرتا ہے تو امپائر اسے ڈیڈ بال قرار دیتا ہے، لیکن اب اسے نو بال قرار دیا جائے گا۔ نئی کنڈیشنز کے تحت پہلا ایک روزہ میچ 3 مئی کو زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی نے یہ فیصلہ ایم سی سی کی سفارش پر کیا ہے جس کا مقصد کھیل کو مزید شفاف بنانا ہے۔

مزید خبریں :