کھیل
05 اپریل ، 2013

وسیم اکرم کا پی سی بی سے معاہدہ، 14 فاسٹ بولرز کو تربیت دینگے

وسیم اکرم کا پی سی بی سے معاہدہ، 14 فاسٹ بولرز کو تربیت دینگے

لاہور … مایہ ناز فاسٹ بولر اور سابق کپتان وسیم اکرم کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت وہ 14 فاسٹ بولرز کو ٹریننگ دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، اصل مقصد فاسٹ بولرز کو ہر طرح کی وکٹ کیلئے تیار کرنا ہے ، ہم فاسٹ بولرزکو سوئنگ اور اسپن بھی سکھا سکتے ہیں۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا ہے کہ ٹیم میں رہنے کا تعلق کارکردگی سے ہوتا ہے عمر سے نہیں، سیاست اور کھیل کو علیحدہ علیحدہ ہونا چاہئے۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ میں جانا چاہئے۔کراچی میں گرمی زیادہ ہونے سے متعلق ایک صحافی کے سوال پر وسیم اکرم کا کہنا تھاکہ سری لنکا کے گراوٴنڈز میں کھیلنے کیلئے کراچی میں ٹریننگ ضروری ہے کیا اے سی کمروں میں ٹریننگ کریں۔

مزید خبریں :