04 مارچ ، 2012
دوہا…قطر کے مرحوم شہزادے خلیفہ بن علی بن عبداللہ الثانی کے اہل خانہ نے ایچ ایس بی سی بینک میں موجود 2.6 ارب ڈالر کی وصولی کیلیے سوئس عدالت میں درخواست دائر کر دی ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے مرحوم شہزادے خلیفہ بن علی بن عبداللہ تھانی کے اہل خانہ نے سوئٹرز لینڈ میں ایچ ایس بی سی بنک کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے،درخواست میں مرحوم شہزادے کے اہل خانہ نے استدعا کی ہے کہ ایچ ایس بی سی رقم کی وصولی کیلیے اکاونٹ تک رسائی نہیں دے رہا ہے۔ رقم کی وصولی کی اجازت دی جائے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بینک نے معاملہ پر موقف دینے سے انکار کیا ہے رقم کی وصولی کا معاملہ 30 سال سے چل رہا ہے۔