05 مارچ ، 2012
ڈیرہ بگٹی … ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی۔لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے پیرکوہ میں نامعلوم افراد نے سوئی گیس کنوین سے پلانٹ جانے والی سولہ انچ قطر کی جنگشن لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پائپ لائن تباہ ہوگئی۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور پائپ لائن کی مرمت شروع کردی گئی ہے۔