کاروبار
06 اپریل ، 2013

کراچی شہری حکومت پیڑول پمپس کی37کروڑ روپے کی مقروض

کراچی شہری حکومت پیڑول پمپس کی37کروڑ روپے کی مقروض

کراچی…پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ کراچی کی شہری حکومت نے پیٹرول پمپس کو 37 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے ، اگر رقم ادا نہیں کی گئی تو ایک ہفتے بعد سرکاری گاڑیوں کو تیل سپلائی بند کر دی جائے گی۔ عبدالسمیع خان نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہا کہ شہری حکومت کے اداروں نے اگر رقم ادا نہ کی تو تیل سپلائی روک دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے حکومت کے آخری دنوں میں 70 سی این جی پمپس کو جاری کئے گئے نئے لائسنس فوری منسوخ کیے جائیں۔ سمیع خان نے سوئی سدرن کی جانب سے ہفتہ وار تین دن سی این جی بندش کا فیصلہ بھی واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :