صحت و سائنس
06 اپریل ، 2013

نمک کم استعمال کرکے ہائی بلڈپریشرسے محفوظ رہاجاسکتاہے،تحقیق

 نمک کم استعمال کرکے ہائی بلڈپریشرسے محفوظ رہاجاسکتاہے،تحقیق

لندن…ایک نئی ریسرچ کے مطابق کھانے میں نمک کااستعمال کم کرکے ہائی بلڈپریشرسے بچاجاسکتاہے جودل کے دورے کاسب سے بڑاسبب ہے۔برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ کھانے میں نمک کے زیادہ استعمال سے بلڈپریشربڑھ جاتاہے جواسٹروک اوردل کے دورے کی وجہ بنتاہے۔ ماہرین نے تین ہزارافرادکوچارہفتوں تک کھانے میں کم نمک استعمال کرایا۔ جس کے نتیجے میں اُن کے دل پرخون کے دباوٴ میں کمی دیکھی گئی۔ تحقیق سے ثابت ہواکہ نمک کااستعمال کم کرکے ہائی بلڈپریشرسے محفوظ رہاجاسکتاہے۔

مزید خبریں :