دنیا
07 اپریل ، 2013

افغانستانمیں نیٹوکا فضائی حملہ،10بچوں سمیت20افراد ہلاک

افغانستانمیں نیٹوکا فضائی حملہ،10بچوں سمیت20افراد ہلاک

کابل…مشرقی افغانستان میں نیٹو فضائی حملے میں 10 بچے اور دو خواتین سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز صوبہ کنر کے تحصیل Shigal میں نیٹو اور افغان سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی کے دوران کم از کم 10 بچے اور دو خواتین جان بحق اور 6 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق نیٹو فضائی حملے کے دوران ایک گھر کی چھت گرنے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئی جبکہ واقعے میں 6 خواتین بھی زخمی ہوئے۔ ایساف کے ایک ترجمان کا فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حملے میں 10 خواتین اور بچے ہلاک نہیں زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :