05 مارچ ، 2012
ممبئی… آج ورلڈ سیریز ہاکی میں دو میچز کھیلے جائیں گے، کرناٹک لائنز کا مقابلہ بھوپال بادشاہ سے، دہلی وزرڈز کی ٹیم چنئی چیتاز کے مدمقابل ہوگی، ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے ۔ ایونٹ میں آج پہلا میچ کرناٹک لائنز اور بھوپال بادشاہ کے درمیان شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا، کرناٹک کی ٹیم میں سابق پاکستانی کپتان ذیشان اشرف اور عدنان مقصود شامل ہیں، جبکہ وسیم احمد بھوپال کی نمائندگی کریں گے،بھوپال کے 2 میچز کے بعد 3 پوائنٹس ہیں جبکہ کرناٹک کی ٹیم کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرا میچ رات ساڑھے آٹھ بجے دہلی وزرڈز اور چنئی چیتاز کے درمیان ہوگا، شکیل عباسی دہلی جبکہ عمران وارثی چنئی کے لئے میدان میں اتریں گے،دونوں ٹیموں کے دو دو میچز کے بعد تین تین پوائنٹس ہیں، ایونٹ میں اب تک شیر پنجاب اور پونے اسٹرائیکرز 3 میچز میں 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔