کاروبار
17 جنوری ، 2012

ایل پی جی پر پھر پٹرولیم لیوی عائد،فی کلو 150روپے ہوگئی

ایل پی جی پر پھر پٹرولیم لیوی عائد،فی کلو 150روپے ہوگئی

اسلام آباد…وفاقی حکومت نے ایل پی جی پر ایک بار پھر پٹرولیم لیوی عائد کر دی ہے جس سے ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 10 روپے اضافے کے ساتھ 150 روپے ہو گئی ہے،جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔مارکیٹنگ کمپنیز ایل پی جی ایسوسی ایشن کے ترجمان بلال جبار نے بتایا کہ چند ماہ قبل ان کی درخواست پر ہائی کورٹ نے ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی ختم کر دی تھی لیکن حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے پھر سے پٹرولیم لیوی عائدکر دی ہے،انہوں نے کہا کہ فی ٹن لیوی ٹیکس 11486 روپے لگایا گیا ہے جس سے فوری طور پر سلنڈر کی قیمت 1600 سے بڑھ کر 1750 روپے ہو گئی ہے اورعام آدمی کو فی کلو ایل پی جی اب 150 روپے میں ملے گی،بلال جبار نے کہا کہ وہ یہ اقدام ایک بار پھر عدالت میں چیلنج کریں گے،امید ہے کہ عدالت اسے دوبارہ ختم کر دے گی،جس کے بعد کمپنیز بھی قیمت میں اضافہ واپس لے لیں گی۔

مزید خبریں :