پاکستان
10 اپریل ، 2013

اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی ،7 شدت پسندہلاک

اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی ،7 شدت پسندہلاک

اورکزئی…اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،حملے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے ،جوابی کارروائی میں 7شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ڈبوری میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،حملے میں 2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔فورسز کی جوابی کارروائی میں 7شدت پسند مارے گئے ،شدت پسندوں اور فورسز میں کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

مزید خبریں :