10 اپریل ، 2013
لاہور…مسلم لیگ نون نے حلقہ این اے 89سے سابق ایم این اے شیخ وقاص کے والد کو پارٹی ٹکٹ دینے کافیصلہ کرلیا ہے ۔ نون لیگ ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم کو جعلی ڈگری پر نااہلی کے معاملے کے باعث ٹکٹ نہیں دیا جارہا، اب یہ ٹکٹ انکے والد شیخ اکرم کو دیاجائیگا جواین اے 89سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔