05 مارچ ، 2012
اسلام آباد… الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے سینیٹ الیکشن نتائج کو برقرار رکھا ہے۔ تنائج کے مطابق ن لیگ کو بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست نہ مل سکی۔ بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی 7 نشستوں پر 2 مارچ کو ہونے والے الیکشن میں 19 امیدواروں نے حصہ لیا تھا جبکہ 65 رکنی اسمبلی کے 63 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا، ووٹوں کی ابتدائی گنتی کے نتائج پر اعتراضات کے بعد آج اسلام آباد میں اس گنتی کو دوبارہ منعقد کرایاگیا ، گنتی کے اس عمل میں متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز نے حصہ لیا جبکہ سینیٹ الیکشن کے امیدوار اور انکے نمائندے بھی وہاں موجود تھے، گنتی کے بعد پہلے والے نتائج کو برقرار رکھتے ہوئے بتایاگیاکہ پیپلز پارٹی کے تین،اے این پی، جے یو آئی ، بی این پی عوامی اور مسلم لیگ قاف کے ایک ایک امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ،اے این پی کے حاجی عدیل نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایاکہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ قاف کے سعیدالحسن ، اے این پی کے داوٴد خان اچکزئی ، جے یو آئی کے حافظ حمداللہ ، بی این پی عوامی کے اسراراللہ زہری ، جیتے ہیں، پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ ، سردار فتح حسنی اور سیف اللہ مگسی جیتے ہیں۔