پاکستان
10 اپریل ، 2013

سابق ایڈوکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل تاحال بازیاب نہ ہو سکے

سابق ایڈوکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل تاحال بازیاب نہ ہو سکے

کوئٹہ…نگران وزیر اعلی نواب غوث بخش باروزئی کی جا نب سے سریاب روڈ سے اغوا ہونے والے سا بق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کے اغوا کا نوٹس لئے جانے کے باوجودتاحال باز یا بی عمل میں نہیں آئی ،وکلا نے احتجاجا عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عطا اللہ لانگو نے جیو نیوز کو بتایاکہ سینئر و کیل صلاح الدین مینگل کے اغوا کیخلاف احتجا جا ً عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ نے سابق ایڈووکیٹ جنرل و سینئر وکیل صلاح الدین کے اغواء کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو انکی فوری بازیابی کی ہدایت کی تھی لیکن تاحال انکی بازیابی عمل میں نہیں آئی۔ مغوی وکیل کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ناکامی کو تسلیم نہیں کر رہے اور محض زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :