پاکستان
10 اپریل ، 2013

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان

پشاور…پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران با لائی علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش کے مطابق چراٹ ،با لاکوٹ ،کوہاٹ میں 1 ملی میٹر،رسالپور 4،بنوں 3،مالم جبہ اورپشاور میں 2ملی میٹر اور سیدوشریف میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 17 دگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

مزید خبریں :