10 اپریل ، 2013
لاہور…لاہورہائی کورٹ کے فل بنچ کے روبرو آئین کے آرٹیکل 62اور63کے حوالے سے کیس کی سماعت جاری ہے۔لاہورہائیکورٹ کا3رکنی فل بنچ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں کیس کی سماعت کر رہا ہے،بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی شامل ہیں،جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ریٹرننگ افسر کے پاس کونسا سرٹیفکیٹ ہے کہ امیدوارباکردارنظرآئے۔جبکہ یہ کیسے پتہ چلے گا کہ امیدوارجواسکروٹنی میں کہہ رہاہے، وہ سچ ہے۔گزشتہ روز جسٹس منصور علی شاہ نے نادہندگان اور ٹیکس چوروں کو الیکشن لڑنے سے روکنے کا کیس فل بنچ کو بھجوایاتھا اور حکم دیا تھاکہ نیب،ایف بی آر،اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نادرا رکارڈ سمیت اپنے نمائندے عدالتی کارروائی میں بھجوائیں۔