10 اپریل ، 2013
کرک…کرک میں مظاہرین نے پیسکو کی گاڑی پردھاوا بول کر ایس ڈی او سمیت چار اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور پتھراو کر کے لائن مین کوشدید زخمی کر دیا۔پیسکو ترجمان شوکت افضل کے مطابق کرک میں بل ادا نہ کرنے پر پانچ ٹیوب ویلوں کی بجلی کاٹنے کے لیے ایس ڈی او کی سربراہی میں خصوصی ٹیم بھیجی۔ تاہم کرک کے رہائشیوں نے اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو بلاک کر دیا۔ جب کہ پیسکو کی گاڑی پر پتھراو کیا جس کے نتیجے میں لائن مین شدید زخمی ہو گیا اور ایس ڈی او سمیت چار اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ ترجمان پیسکو کے مطابق صورت حال پر قابو پانے اور یرغمال اہلکاروں کو مظاہرین سے چھڑانے کے لیے پیسکو اور پولیس حکام نے کوششیں شروع کر دی ہیں۔