پاکستان
10 اپریل ، 2013

خیبرپختونخوا:کاغذات نامزدگی مسترد ، منظور ہونے کیخلاف 2سو درخواستیں

خیبرپختونخوا:کاغذات نامزدگی مسترد ، منظور ہونے کیخلاف 2سو درخواستیں

پشاور…پرویزمشرف ،مولانافضل الرحمان،امیرحیدرہوتی،پیرصابرشاہ ،سیدقاسم شاہ،نورالحق قادری اورانورسیف اللہ سمیت خیبرپختونخواورفاٹا کے دو سو سے زائد انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظوریامسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کردی گئیں۔پشاورہائیکورٹ کے تین رکنی الیکشن اپیلٹ ٹریبونل میں خیبرپختونخوااورفاٹا سیانتخابات میں حصہ لینے والے ایک سوکے قریب امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظوریامسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائرکردی گئیں۔ جن امیدواروں کے کاغذات مستردکرنے کی اپیلیں کی گئی ہیں ان میں چترال سے پانچ اپیلیں سابق صدرپرویزمشرف کے کاغذات درست قراردینے کے خلاف تھیں۔جوتحریک انصاف کے عبدالطیف،جماعت اسلامی کے عبدالاکبر،عالم زیب،ساجداللہ اورخلیل الرحمان نے جمع کروائے۔مولانافضل الرحمان ، امیرحیدر ہوتی،پیرصابرشاہ،انورسیف اللہ خان،نورالحق قادری،اخونزادہ چٹان ،علاوٴالدین ،بازگل آفریدی ، نجم الدین ،سید قاسم شاہ ،سید ظاہرعلی شاہ،ستارہ ایاز،مولاناعصمت اللہ ،قاضی اسد،فیصل زمان اوریوسف ایوب کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بھی اپیلیں کی گئی ہیں۔مولانا گل نصیب ،خلیفہ عبدالقیوم،سید عاقل شاہ،عطیف الرحمن،ملک احمد،بختہ جان،قاری محمد قاسم نے اپنے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف ٹریبونل میں اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :