10 اپریل ، 2013
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس نے ڈی۔جی پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ شاہ دین شیخ کو عہدے سے ہٹا کرادارے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آبادمیں شاہی سیدکی صدارت میں ہونے والے اجلاس نے سفارش کی کہ پی ڈبلیوڈی میں مستقل ڈی جی کے تقررسے متعلق سمری تین دن میں تیارکرکے وزیراعظم کوبھجوائی جائے۔ ادارے میں ہونے والی کرپشن کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے 15 دنوں میں رپورٹ کمیٹی کوپیش کی جائے۔ دوران اجلاس ادارے کے افسروں نے ڈی جی پی ڈبلیوڈی پررشوت لینے کے الزامات لگائے۔