پاکستان
10 اپریل ، 2013

جماعت اسلامی سے مذاکرات ختم، ن لیگ پنجاب میں تنہاالیکشن لڑے گی

 جماعت اسلامی سے مذاکرات ختم، ن لیگ پنجاب میں تنہاالیکشن لڑے گی

لاہور…پنجاب میں بالاخرمسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے راستے الگ ،3 مرتبہ مذاکرات مگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے نہ پا سکا،ایک دوسرے کے مدمقابل امیدوار کھڑے کئے جائیں گے، جماعت اسلامی نے 12 قومی اور 26صوبائی اسمبلی کی نشستیں مانگی ، مگر ن لیگ پر اعتماد ، اپنے زور بازو پر بھروسہ کرچکی ہیں۔جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما امیرالعظیم نے بتایا کہ ن لیگ کی قیادت نے معذرت کر لی ،ادھر مشکل وقت میں ساتھ دینے والی مسلم لیگ ہم خیال اور یونی فیکیشن بلاک کو بھی ہری جھنڈی دکھا دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم خیال اور یونی فیکیشن میں سے ان امیدواروں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے جو شیر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے، ن لیگ کے پنجاب میں جے یوآئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات بھی معدوم ہوگئے،ادھر ذرائع کا کہناہے دیگر صوبوں میں ن لیگ کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات چل رہی ہے۔

مزید خبریں :