10 اپریل ، 2013
لاہور …لاہور میں مصطفی آباد پولیس قتل کے ایک مقدمے میں خود اپنی مرضی سے ہی مدعی بن بیٹھی۔ ملزم نے پسند کی شادی کے اصرار پر اپنی بہن کو قتل کیا، ورثا نے مقدمہ درج کرانا چاہا لیکن سب انسپکٹر خود مدعی بن گیا۔ احمد فراز کی رپورٹانفنٹری روڈ کی رہائشی خالدہ پروین پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔ اس کے بھائی حافظ عمر کو یہ بات پسند نہ آئی۔ بہن نے اصرار کیا تو ملزم غصے میں آگیا، اس نے ڈنڈے مار کر خالدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم حافظ عمر نے تھانے جا کر گرفتاری دے دی۔ورثا نے مقدمہ درج کرانا چاہا، لیکن پولیس اپنے نمبر بنانے کے چکر میں پڑ گئی، ایف آئی آر تو کاٹی ، لیکن مصطفیٰ آباد تھانے کے سب انسپکٹر عبدالستار کی مدعیت میں۔ مقدمے میں یہ بھی لکھ ڈالا، کہ ملزم کو پولیس نے موقع واردات سے پکڑا۔سب انسپکٹر عبدالستار نے مدعی بننے کی عجیب ہی منطق پیش کی۔