10 اپریل ، 2013
لاہور…بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھوں کی بڑی تعداد لاہور پہنچ گئی۔ واہگہ ریلوے سٹیشن پر ان کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔یاتریوں کاکہناتھاکہ پاکستان آکر انہیں بہت پیار ملتاہے اوراپنے گھر جیساہی احساس ہوتاہے۔ واہگہ ریلوے سٹیشن لاہور پر یہ رش ہے بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے آنے والے سکھ یاتریوں کی2خصوصی ٹرینیں ایک ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو لے کر لاہور پہنچیں۔مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پربندھک کمیٹی کے ارکان اور اوقاف کمیٹی کے افسران نے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آ کر بہت خوش ہیں ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنے ہی ملک میں ہیں۔سکھ یاتری دس روز پاکستان میں قیام کریں گیاس دوران وہ ننکانہ صاحب ،سچاسودا،حسن ابدال اوردیگرمقامات پر اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔