دلچسپ و عجیب
10 اپریل ، 2013

وزیر اعظم چر چل کی تحریر کردہ نظم بھاری رقم پر نیلامی کے لیے پیش

وزیر اعظم چر چل کی تحریر کردہ نظم بھاری رقم پر نیلامی کے لیے پیش

لندن …معروف نیلام گھر بونھمز کے تحت سابق بر طا نوی وزیر اعظم سر ونسٹن چر چل کی ہاتھ سے تحریر کردہ واحدنظم آج نیلامی کے لیے پیش کی جارہی ہے۔40سطو ر پر مشتمل آر ماڈرن واچ ورڈز(Our Modern Watchwords)کے عنوان سے یہ نظم نوجوان چرچل نے19ویں صدی کے اختتام میں لکھی تھی جب وہ بحیثیت فوجی دوسرے ملک میں اپنی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔10سطور کے چاربند وں پر مشتمل یہ نظم چرچل نے آرمی نوٹ پیپر پرنیلے کریون سے تحریر کی تھی۔چرچل سے منسوب اشیاء اور مواد کی ہائی ڈیمانڈ کے باعث نیلام گھر انتظامیہ کی جانب سے یہ نظم10سے 15ہزار پاؤنڈ تک میں نیلام ہوجانے کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :