کاروبار
11 اپریل ، 2013

نگراں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

نگراں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

کراچی … نگراں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے خسارے پر قابو پانے کیلئے ادارے میں نئی بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اسٹیل ملز میں بھرتیوں پر پابندی کا فیصلہ پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کی طرف سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار شہزادہ احسن اشرف شیخ کو دی جانے والی بریفنگ کی روشنی میں کیا گیا۔ شہزادہ احسن شیخ نے ادارے میں بھرتیوں پر پابندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی خسارے میں ڈوبی پاکستان اسٹیل ملز میں پہلے ہی گنجائش سے زائد افراد بھرتی کئے گئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ادارے کے نئے بورڈ کی تشکیل ہونے تک تمام بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

مزید خبریں :