پاکستان
11 اپریل ، 2013

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، سیاسی کارکن سمیت 6 افراد قتل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، سیاسی کارکن سمیت 6 افراد قتل

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے 6افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ملیر میں کریکر حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ سپر ہائی وے پر کوئٹہ ٹاوٴن کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا۔ گلبرگ میں کیفے پیالہ کے قریب فائرنگ کر کے 35سالہ شیراز انور کو قتل کردیا گیا، ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مقتول شعبہ نشر و اشاعت کے عہدیدار اور ایم کیو ایم کے سینئر کارکن تھے۔ نیو کراچی میں بشیر چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد موکل عرف بھولو اور اکرام جاں بحق ہوگئے۔ کھارادر اور شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ملیر کے علاقے میں گھر کے باہر کریکر حملہ کیا گیا جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

مزید خبریں :