11 اپریل ، 2013
لاہور…جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری اطلاعات مولانا امجد خا ن کا کہنا ہے کہ عوام انتخابات میں سیکولر قوتوں کو مسترد کر کے دینی قوتوں کو کامیاب کروائیں۔ جامعہ رحمانیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا امجد خان کا کہنا تھا کہ منتخب ہونے کے بعد ان کی جماعت، اسلامی نظام نافذ کرے گی اور امریکی بالادستی ختم کریں گے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ آیندہ الیکشن میں دینی جماعتوں کے ووٹ تقسیم نہ ہوں۔ مولانا امجد خان کا کہنا تھا کہ بروقت الیکشن نہ ہوئے تو آئینی بحران پیدا ہو گا۔