11 اپریل ، 2013
لاہور…جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب خلیق الرحمن کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں ا نتخابی عمل پر ہیں ان کا شفاف اور بروقت ہونا انتہائی اہمیت کاحامل ہے لاہور میں الیکشن اور میڈیا کے کردار پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خلیق الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری کا پتہ ہے انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے موثر اور بھر پور عملی اقدامات کر رکھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر داخلہ کا بیان قابل اعتراض ہے انہیں خود ہی مستعفی ہوجانا چاہئے۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کے احکامات نہیں مان رہی ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک کو بھی نہیں ہٹایا جاسکا معروف صنعت کار میاں منشا نے انتخابات کو اہم قراردیا۔