11 اپریل ، 2013
لاہور…نگران وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ انتخابات کاپرامن انعقاد یقینی بنانے کے لیے موثر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں امن و امان کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سیاسی شخصیات ،انتخابی ریلیوں اور جلسوں کی سیکورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ پولنگ کے دن پرامن اور سازگار ماحول یقینی بنائے جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر کوآپریٹو عارف اعجازنے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزراء اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھیں۔