11 اپریل ، 2013
نوشہرہ …نوشہرہ کے علاقے پشتون گڑھی روڈ سے دو افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوگئیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں مقتولین کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے رہائشی ستائیس سالہ محمد نعیم جو دوسال قبل غائب ہوگئے تھے کی بوری بند لاش پشتون گڑھی سے ملی۔ دوسری لاش بھی اسی علاقے سے ملی جس کے جیب سے برآمد ہونے والے پرچی کے مطابق اس کا نام حق نوازتھا جو کہ مظفر گڑھ کا رہائشی ہے۔تاہم اس کی اب تک مکمل شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس نے دونوں لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ تاہم تاحال مقتولین کی وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی۔ اس سے قبل بھی اسی علاقے میں ایک خاتون کو بھی قتل کرکے اس کی لاش پھینکی گئی تھی۔ واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج بھی کیا۔ اور ایک گھنٹے تک روڈ بلاک رکھا۔